کینیڈین حکومت نےکورونا کے سبب شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین صوبےکیوبیک میں کورونا کے گڑھ والےعلاقوں میں سماجی اجتماعات پر کریک ڈاؤن اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ادھر اسپین کی مرکزی حکومت نے میڈرڈ میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔میڈرڈ میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہ کیا گیا توہنگامی صورتحال نافذ کردی جائے گی۔
سوئیڈن کی حکومت نےتقریبات میں 50 سےزائد افراد کی شرکت کی اجازت کافیصلہ موخرکردیا ہے۔سوئیڈن اوردیگر یورپی ملکوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےپیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔
آسٹریلیا میں مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
بھارت میں کورونا کے ایک دن میں 70 ہزار496 کیس رکارڈ کیے گئے جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 964 اموات ہوئیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس 69 لاکھ سے زائد ہوگئے۔کورونا سے اب تک ہونے والی اموات 1 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ67 لاکھ51 ہزار502 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 10 لاکھ66 ہزار856 ہوگئیں جب کہ کورونا سے متاثر 2 کروڑ76 لاکھ64 ہزار 655 افراد صحت یاب ہوچکے۔