پی ایچ ایف کا ٹرے چیمپئن شپ دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹرے ہاکی چیمپیئن شپ کااہم اورباقاعدہ ایونٹ جو 2015میں ختم کردیا گیا تھا فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایچ ایف کے زیر اہتمام 20 سے 31 اکتوبر 2020 تک انتہائی موزوں انداز میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا وینو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ٹرے چیمپیئن شپ میں کامیاب 3 ٹیمیں 66 ویں قومی سینئر چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں پاک فضائیہ،ماری پیٹرولیم،پاکستان ریلوے، پنجاب، کے پی کے،سندھ،بلوچستان،اسلام آباد،گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر،پاکستان کسٹمز،پی ٹی وی،پی او ایف،سوئی ناردرن ،ہائر ایجوکیشن کمیشن، زرعی ترقیاتی بینک ،فوجی فاؤنڈیشن اور پاکستان اسٹیل ملزمدمقابل ہونگی۔