چ?ن م?? ?شت? حادث?، ?لا?ت?? 18 ?وگئ??

259

بیجنگ: چین میں دریائے یانگسی میں مسافر کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہیں حادثے کے نتیجے میں 450افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی شہر میں پیر کی رات 9.20 پیش آیا جب مسافروں سے بھری کشتی اچانک طوفان میں گھر گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 450 افراد پانی میں ڈوب گئے ۔

شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے چینی میڈیا کے مطابق 14 سے زائد افیشلز کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جو کہ اس کشتی میں سوار تھے ۔

حادثے میں بچ جانے والے انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی کے اہلکار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جہاز اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں تھا کہ جانگ ہائی کے مقام پر کشتی کو تیز آندھی اور بارش نے گھیر لیا بارش کے باعث دریا میں طغیانی پیدا ہوگئی جس کے باعث کشتی کے کمروں میں پانی بھر گیا اور وہ ڈوبنے لگی ۔

امدادی کارکنوں کے مطابق کشتی کا ملبہ 50 فٹ گہرے پانی میں ڈوب چکا ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں خلل واقع ہورہا ہیں یادرہے کہ کشتی میں 405 چینی باشندے، 5ٹریول ایجنسی کے ملازمین اور عملے کے 47 ارکان شامل تھے۔

جبکہ دوسری طرف چینی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ جہاز کے کپتان سے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے