ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) کامارو شریف کے زمیندار پیر فضل علی شاہ جیلانی کے سیکرٹری اور پاور آف اٹارنی محمد رفیق انڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اور عبدالرؤف خانزادہ نے سلطان آباد تھانے پر چھوٹی ایف آئی آر داخل کرائی ہے۔ شعیب خانزادہ اور عبدالرؤف خانزادہ سے ہم نے سیل ایگریمنٹ کے تحت 20-07-24 کو 21 ایکڑ زرعی زمین خریدی اور ایڈوانس 80 لاکھ روپے دیے جب رجسٹری کا ٹائم آیا تو رجسٹری دینے سے انکار کردیا۔ علاقے کے معززین کو بھی ہم نے کئی بار آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود شعیب خانزادہ اور عبدالرؤف خانزادہ کوئی بات ماننے کو تیار نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے سول سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جہاں سے ہمیں انصاف کی امید ہے۔ اسٹامپ بھی شعیب خانزادہ اور عبدالرؤف خانزادہ نے خریدا، حد تو یہ ہے کہ 7 ماہ بعد یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ اسٹامپ جھوٹا ہے اگر اسٹامپ چھوٹا ہے تو وہ اتنے دن کہاں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب خانزادہ اور عبدالرؤف خانزادہ نے سلطان آباد تھانے پر جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر داخل کرادی۔ اسٹامپ وینڈر بھی رشتہ داری نبھا رہا ہے اور پریس کانفرنس میں بھی اسٹامپ وینڈر ساتھ ہوتا ہے۔ ہم نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، آر پی او حیدرآباد، ایم آئی، ایف آئی اے کو دراخواست دی ہے کہ بااثر منشیات فروش اور ایک آن ڈیوٹی اہلکار ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگر مجھے جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمے دار یہ دونوں افراد ہوں گے۔