ڈگری ،تجاوزات کیخلاف آپریشن رسمی کارروائی کے بعد ختم

45

ڈگری(نمائندہ جسارت) ڈگری میں تجاوزات کیخلاف کیے جانے والا آپریشن ایک دن کی رسمی کارروائی کے بعد ختم کردیا گیا جبکہ شہر کے مین مرکزی محمدی چوک میں روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی قطاریں لگنا معمول بن چکا ہے۔شہری اور کاروباری طبقہ روزانہ ٹریفک جام سے پریشان ہے۔ڈگری کا مرکزی محمدی چوک بیرون شہر کی چار اہم شاہراہوں مٹھی، میرپور خاص، حیدر آباد، ٹنڈو باگو اور بدین سے ملاتا ہے اور اس مقام پر ٹریفک کی روانی دن رات رہتی ہے مگر محمدی چوک کے چارورں اطراف دکانداروں کی دوکانوں کے آگے رکھے سامان، ہوٹلوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں اور کاریں سڑک پر بے جا اور بے ہنگم ٹھیلے، ٹھیے اور چن گچی رکشوں کی وجہ سے سارا سارا دن ٹریفک جام اور روڈ بلاک معمول بن گیا ہے۔ شہری ٹریفک جام سے تنگ آچکے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کی مین شاہراہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں مستقل کارروائی کرکے مین محمدی چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔