زمبابوے کیخلاف سیریزملتان سے لاہور منتقل کرنے پر غور

71

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں کرکٹ اخراجات کا بل پی سی بی کا دل کھٹا کرگیا جب کہ بورڈ نے میچز ہی لاہور منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔پی ایس ایل میچز اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کی میزبانی ملتان نے کی تھی، اب وہاں کے کمشنر نے 15 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بل پی سی بی کو بھجوا دیا ہے، ذرائع کے مطابق لائٹنگ، جنریٹرز اور پارکنگ سمیت مختلف انتظامات کی مد میں ہونے والے اخراجات اس میں شامل کیے گئے ہیں۔ زمبابوے سے ون ڈے سیریزمیں انتظامات کیلیے ملتان کی انتظامیہ نے پی سی بی سے 20 کروڑ روپے بھی طلب کیے،اس صورتحال میں ایک روزہ میچز لاہور میں کرانے کا قوی امکان ہے، ذرائع نے بتایاکہ بورڈ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے رویے سے نالاں ہے۔اسی لیے شہرکو وینیوز کی فہرست سے نکال دیا اور لاہور کو بطور دوسراآپشن رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی،جلد تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔