لاجسٹک لائنز نے نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جگہ بنا لی

40
نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، مہمان خصوصی ارشد حسین ،سلمان میمن کو ایوارڈ دیتے ہوئے

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں لاجسٹک لائنزنے باآسا نی چھ وکٹوں سے آرایم جی ماروکس کوشکست دے کر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی نے سلمان میمن کو مین آف دی میچ قرار دیااس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ہیڈ ارشد حسین نے میچ ایوارڈدیا انکے ہمراہ سعد سلمان ڈار، انورفاروقی، زاہد شہاب اوردیگر افراد موجود تھے آرایم جی ماورکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقرررہ اوورز میں آل آئوٹ 124 رنز اسکور کیا۔سلمان میمن نے 28 رنز دیکر اور اظہر اقبال نے 31 رنز دیکر 3-3 وکٹ سراج الدین نے 21 رنز دیکر اور احمد علی نے 25 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاجسٹک لائنز نے باآسانی 17.3 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ حدف پوار کیا۔رزاق کیانی نے 2 چھکوں 40 گیندوں کی مدد سے ہاف سنچری 52 رنز بنائے احمد علی نے 21 گیندوں پر 18 اور سلمان میمن نے 13 رنز بنائے جبکہ، فیضان نبی نے 30 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،،اسکور کے فرائض جیندافضل جبکہ امپائرنگ کے فرائض اعلے حیدر اورنذیربٹ نے سرانجام دیے۔ درین اثنا دوسرا سیمی فائنل ایس کیوجی شاندار اور آر بی جی واریرز کے درمیان نیاناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلاجائیگا۔