فرانس ن? محبت پل س? تال? ??ادئ??

229

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع محبت پل کے نام سے مشہور (پونٹ ڈیس آرٹ) برج پر سے تالے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے سیاح اس پل پرمحبت کی نشانی اور اپنے جذبات کا اظہار کے طور پر یہاں تالے لگا کر اسکی چابیاں دریا میں پھینک دیتے تھے ۔

دوہزار چھ میں پہلی بار ایک اطالوی ناول نگار نے محبت کے طور پر اس پل پر تالا لگادیا تھا اور اسکے بعد یہ سلسلہ چل نکلا ۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے 2007اسے عالمی ورثہ قرار دیا تھا اور پیرس کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

پیرس کی حکومت نے2014 میں اس پل کی خوبصورتی کو برقرارکھنے کے لئےیہاں سیلفی بنانے اور پل پر موجود لکڑی کے تختوں پر محبت کے الفاظ کو مٹانے کی مہم شروع کی جو کہ ناکام ہوگئی تھی ۔

مقامی حکومت نے ایک ہفتہ قبل (پونٹ ڈیس آرٹ) کو صفائی مہم کے نام پر اس پل کو سیاحوں کے لئے بند کردیا تھا جس کے باعث انتظامیہ کو تالے ہٹانے میں آسانی ہوئیں ۔

واضح رہے کہ اس پل کے علاوہ فرانس کے گیارہ پل ایسے ہیں جن پر تقریبا ایک ملین کے قریب محبت کی علامت کے طور پر تالے لگائے گئے ہیں جن میں ایفل ٹاور بھی شامل ہیں ۔

اس بارے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کی خوبصورتی کو بچانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیاہے اس کے متبادل کے طور پر یہاں ایک تصویری گیلری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں سیاح اپنی تصویریں چسپاں کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ مذکورہ پل کو اٹھاروی صدی میں نپولین نے بنایا تھا