زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری

216

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچزلاہور میں کھیلے جائیں گئے۔

نئے شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان  پہنچے گی،21 تا 27 اکتوبر کو مہمان ٹیم قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی، جس کے بعد 28 تا 29 اکتوبرکو مہمان ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔

پاکستان اور زمبابوے کے  درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ چار نومبر کو مہمان ٹیم  لاہور  چلی جائے گی،جہاں 5 تا6 نومبر کو  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی جس کے بعد 7، 8 اور  10نومبر کوٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کے سبب ملتان کا وینیو دستیاب نہیں تھا، لہٰذا ہم نے سیریز کے شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیا اور ایک ایسا شیڈول ترتیب دیا ہے جو دونوں ٹیموں، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کے لیے موزوں ہے۔