مسئل? ?شم?ر تقس?م ?ند ?ا نام?مل ا?جن?ا ??، آرم? چ?ف

256

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن دہشت گردی کو ہوا دے کر ملک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دشمن تنازعات پیدا کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے دشمن دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ کی کامیابی میں سول ملٹری تعاون ناگزیرہوچکا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ضرب عضب نےشہری علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار کی جب کہ پاکستان مکروہ عزائم کوخاک میں ملانےکی بھرپورصلاحیت اورعزم رکھتاہے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، ہم خطے میں امن واستحکام کی خواہش رکھتے ہیں اور خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کو بھی پاکستان کے خلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے۔