چین کی مدد سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہوگی، فاروق عبداللہ

71

سرینگر( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ چین کی مدد سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہوگی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ چین جو کچھ لائن آف ایکچوئیل کنٹرول (ایل اے سی) میں کررہا ہے وہ سب آرٹیکل 370 کی وجہ سے ہے کیونکہ اس نے مودی کے اقدام کو تسلیم نہیں کیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل قبول ہے اور اس اقدام کے خلاف پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔فاروق عبداللہ نے کے مطابق وہ تمام کشمیری جو پاکستان میں شمولیت کے خلاف تھے اب بھارتی اور چینی بارڈر پر کھڑے ہیں جبکہ جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق اور لداخ میں کی گئیں تبدیلیوں کی وجہ سے چین پہلے ہی غصے میں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہر کشمیری یہ یقین رکھتا ہے کہ نئے ڈومیسائل قوانین ہندو اکثریت کو خطے میں بڑھانے کے لیے ہیں، کشمیریوں اور باقی بھارت کے درمیان جو خلا پہلے سے تھا اب مزید بڑھتا جارہا ہے۔ان کے بقول بی جے پی کا یہ دعوی کہ کشمیری عوام نے اگست 2019ء میں کی جانے والی ترمیم کو مان لیا ہے اور کوئی احتجاج نہیں ہوا یہ مکمل بکواس ہے۔