ہوٹلوں میں غیر معیاری گھی اور تیل استعمال کیا جاتا ہے، میاں اجمل

48

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق، شیخ عمران اصغر، انجم اقبال بٹ، چودھری سلیم گجر، بلال انور اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر اور گردونواح میں غیر معیاری تیل اور گھی کے استعمال کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں میں غیر معیاری گھی اور تیل استعمال کیا جاتا ہے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہوٹل مالکان کھانوں کو لذیز بنانے کیلئے غیر معیاری اشیاء میں چٹ پٹے مصالحے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کھانے بظاہر لذیز لگتے ہیں مگر صحت کیلئے انتہائی مضر ہیںجماعت اسلامی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنرفیصل آباد اسکا نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی کریں۔مزیدبراںجماعت اسلامی کے امیر چوہدری عبدالغفور نے کہاکہ مہنگائی کا سونامی عوام کی زندگی اجیرن کر چکا ہے، یہ حکومت عوام پر مہنگائی کا عذاب بن کر نازل ہوئی ہے۔