ٹانگوں کی صحت کیلئے گھریلو احتیاطیں

499

1) بہت زیادہ دیر تک بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے پیروں میں درد اور سوجن ہوسکتی سکتی ہے۔

2) جسمانی سرگرمی سے جسم میں خون کی گردش تمام اعضاء میں پہنچتی ہے جس سے جسمانی تندرستی اور حرکت میں بہتری آتی ہے۔

3) تھوڑی سا پیدل سفر، سیڑھیاں چڑھنے یا دفتر اور گھر میں چہل قدمی کریں۔

4) طویل تھکا دینے والے دن کے بعد خاص طور پر گرمیوں کے دن میں ٹھنڈے پانی سے نہائیں اس سے جسم کے باقی اعضاء کے ساتھ ساتھ ٹاگوں میں بھی خون کی گردش اچھےطریقے سے ہوگی۔

5) گرم دھوپ، گرم غسل یا گرم ماحول میں رہنے سے بچیں کیونکہ ضرورت سے زیادہ گرمی آپ کی رگوں کو پھیلادے گی جس سے سوجن پیدا ہوسکتی ہے۔

6) اپنے جسم میں خون کی قدرتی گردش کو فروغ دینے کے لئے جب آپ سوفے پر بیٹھیں ہوں یا گھر میں بستر پر لیٹے ہوں تو اپنی ٹانگیں جسم سے اونچئ رکھیں۔ کوشش کریں دفتر میں اپنی ڈیسک کے نیچے ٹانگوں کو اونچا رکھنے والے آلے ‘leg rest’ کا استعمال کریں۔

7) باقاعدگی سے ورزش آپ کے جسم کو صحت مند رکھنے میں معاون ہے۔ جسمانی سرگرمی جیسے تیراکی، پیدل چلنا، سائیکل چلانا اور یوگا ٹانگوں کے ساتھ ساتھ تمام جسم میں خون کی گردش اور پٹھوں کی صحتمندی کا ذریعہ ہے۔

8) اپنے وزن پر قابو رکھیں۔ جب آپ صحت مند غذا اور باقاعدہ ورزش کے ذریعہ اپنا وزن متوازن رکھتے ہیں تو ٹانگوں میں درد یا سوجن ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

9) میڈیکل جرابیں پہنیں۔ یہ جرایں ورم میں کمی لاتی ہیں اور رگوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہیں۔ اس سے عضلات میں مائع کا زیادہ جمع ہونے کا اور رگوں سے متعلق امراض کے پیدا ہونے کا بھی خطرہ کم ہوجاتا ہے۔