‘کورونا وائرس موبائل اور کرنسی نوٹ پر 28 دن زندہ رہتا ہے’

257

آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناوائرس20 ڈگری سینٹی پرموبائل فون،پلاسٹک اورکرنسی نوٹ پر28دن زندہ رہتا ہے۔

کوروناکےزیادہ سے زیادہ وقت تک زندہ رہنےسےمتعلق آسٹریلیامیں ریسرچ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوروناکی وجہ بننےوالاوائرس ہموارسطح پر28 دن تک زندہ رہ سکتاہے۔

تحقیق کے مطابق کورونا وائرس جالی دارسطح کی نسبت ہموارسطح پرزیادہ عرصےزندہ رہتاہے اور درجہ حرارت بڑھنےسے کورونا وائرس کی بقا کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

آسٹریلوی ماہرین نےاندھیرےمیں تین مختلف درجہ حرارت پروائرس پراسٹڈی کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوروناوائرس20 ڈگری سینٹی پرموبائل فون،پلاسٹک اورکرنسی نوٹ پر28دن زندہ رہا۔

وائرس کی 30 ڈگری سینٹی گریڈ پرزندہ رہنےکی شرح کم ہوکر7دن رہ گئی۔کورونا وائرس 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک دن زندہ رہ سکا جب کہ کپڑوں پرکوروناوائرس کم درجہ حرارت پر14دن زندہ رہا اور کپڑوں پرکوروناوائرس زیادہ درجہ حرارت پر16گھنٹےزندہ رہا۔