‘لاہورآؤں گا دما دم مست قلندر کروں گا’

270

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے چیئرمین رانا فواد نے کہا ہے کہ لاہور آؤں گا دما دم مست قلندر کروں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ ہزاروں بچوں کو امید ملی کہ وہ بھی حارث رؤف بن سکتے ہیں،اکیڈمی آنےوالی بچیوں کو حوصلہ دیا۔

چیئرمین لاہور قلندرز نے کہا کہ ملک میں اسپورٹس کلچر کیلیے ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا ،2005 کے بعد سب سے پہلا انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آیا،پی ایس ایل پاکستان میں آنےکی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی اب پی ایس ایل کی فائنل ٹرافی جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو میچ مس کیے ان کی کسر باقی دو میچز میں کروں گا،پاکستان میں ان بچوں کیلیے ٹرافی لے کر جاؤں گاجنھیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔