دت? خ?ل م?? 9د?شتگرد?لا?،13زخم?

248

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جب کہ 13زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق بدھ کی علی الصبح سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل کے علاقے شیرانی مداخیل میں سرچ آپریشن کیا۔کارروائی میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی بمباری بھی کی گئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک اور 13زخمی ہوئے ہیں جب کہ شدت پسندوں کے 5ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں شدت پسند مارے جاچکے ہیں جب کہ  بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔