بگ بیش اور کائونٹی ٹیموں کے نوجوان بلے باز حیدر علی سے رابطے

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کی معروف ترین ڈومیسٹک لیگ بگ بیش اور انگلش کائونٹی ٹیمیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین حیدرعلی کو سائن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بگ بیش ٹیموں نے جارح مزاج بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے لیکن دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے حیدر علی نے اس سال بگ بیش سے معذرت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک انگلش کائونٹی ٹیم بھی حیدر علی کی مینجمنٹ سے رابطے میں ہے اور امکان ہے کہ نوجوان کرکٹر آئندہ سیزن میں کائونٹی کھیل سکتے ہیں۔یاد رہے کہ حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ کر دنیائے کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی تھی۔اس وقت سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی بھی حیدر علی کے کھیل سے کافی متاثر ہوئے۔ مائیکل وان نے لکھا تھا کہ لگتا ہے پاکستان کو اچھا کھلاڑی مل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیمیں رابطے میں ہے لیکن ان کی شرکت بھی قومی ٹیم میں شمولیت سے مشروط ہے۔