حضرت مجدد الف ثانی ؒکے عرس کی اختتامی تقریب

483

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تبلیغ صوفیا دعوت الی الخیر و مجدد الف ثانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ عر س کی تقریبات اختتام کوپہنچیں۔خصوصی خطاب و اختتامی دعا مولانا ذاکر احمد نقشبندی نے کی جس میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ اجتماع میںمفتی مولانا محمد شوکت ہزاروی نقشبندی، ڈاکٹر مفتی محمد سلیم نقشبندی، مفتی مولانا اعجاز حسین شاہ، مولانا یاسر اقبال، صوفی سید وحید حسین شاہ،صوفی عرفان احمد نقشبندی،صوفی آصف جلیل نقشبندی، صوفی شفا الحسن انصاری، مولانا یوسف رضا ، صوفی ایاز احمدنقشبندی، ڈاکٹر سعد ابصار، ڈاکٹر خالدصدیقی، صوفی الطاف حسین نقشبندی، صوفی سید سجاد حسین بخاری، صوفی آصف اقبال نقشبندی ودیگر علما کرام ومشائخ عظام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و تعلیمات کو بیان کیا۔مولانا ذاکر نقشبندی نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی زندگی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہمیں ہر حال میں دین و شریعت میں استقامت رکھیں۔