سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں ملزمان جنید اور وقاص کی دو مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم جنید اوروقاص کی1،1لاکھ روپےعوض ضمانت منظور کرلی اور ملزمان کو 10 روز میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کاحکم دے دیا۔
سٹی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونےپرپولیس تحویل سےملزمان فرار ہوگئے اور ملزمان نے فرار ہونے کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنید، وقاص کوفرارکرانےوالے8نامعلوم سہولت کاروں کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ملزم جنید اور وقاص نامزد ہیں۔