‘ایسا تاثرمل رہا ہے جیسےاسلام آباد میں دہشتگرد زیادہ ہوگئے’

234

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے حکومت کو 10 نومبر تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاضل جج نے کہا کہ سب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے توہین عدالت کا نوٹس کرکےسزا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی فیصلےپرعمل درآمد نہ کرنےکےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی تو  جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی عدم بازیابی  پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں پرملکی ساکھ متاثرہوتی ہے،وفاقی کابینہ کوعدالت کا موقف بتائیں،اسلام آباد سے سب سے زیادہ لاپتا افراد ہیں یہ ریاست کی ناکامی ہے ایسا تاثرمل رہا ہے کہ جیسےاسلام آباد میں دہشتگرد زیادہ ہوگئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت اپنےحکم پرعملدرآمد کرانےکیلیے کسی بھی حد تک جانے کوتیارہے،دو سال سے ایک شہری لاپتا ہے اور کسی کو کوئی پتا نہیں،میں سب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے توہین عدالت کا نوٹس کرکےسزا دوں گا،ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کررہے کیونکہ اس کےگہرے اثرات ہوں گے۔

عدالت نے لاپتا عمرعبداللہ کو بازیاب کرانے کیلیے حکومت کو 10 نومبرتک مہلت دےدی۔