بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر

224

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر کر دیا گیا۔

محدود اوورز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پی سی بی نے بابراعظم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں میگا ایونٹ تک کے لیے کپتانی سونپ دی۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور پی سی بی نے اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے بابراعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم فیصلے کے حوالے سے آج ہی باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔مصباح الحق کچھ دیر بعد باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔