اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کوفیصل واوڈاکےکاغذات نامزدگی سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کی نقول دینےکاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفیصل واوڈاکودہری شہریت چھپانے پرنااہل قراردینےکی درخواست پرسماعت ہوئی تو درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتےوقت فیصل واوڈاامریکی شہریت رکھتےتھےلیکن چھپایا۔
عدالت نےالیکشن کمیشن سےفیصل واوڈاکےکاغذات نامزدگی کامکمل رکارڈطلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے،مجھےمعلوم ہے کیسے ہینڈل کرناہے۔
جسٹس عامرفاروق نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن کےپاس سارا رکارڈ ہے نا کہ کب کاغذات نامزدگی فائل ہوئے؟جس پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا جاسکا، فیصل واوڈاکی لندن میں 12جائیدادیں بھی آگئی ہیں جوانھوں نےچھپائیں۔
عدالت نےالیکشن کمیشن کوفیصل واوڈاکےکاغذات نامزدگی سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کی نقول دینےکاحکم دے دیا۔