مصباح کی جگہ نیا چیف سلیکٹر کون، نام سامنے آگیا

265

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا ہر ایک کے ذہن میں یہی سوال ہے، اب اس حوالے نام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی چیف سلیکٹر کا انتخاب تو حتمی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہی کرنا ہے لیکن مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اس عہدے کیلئے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم کا نام سامنے آرہا ہے، جنہیں قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں  اس حوالے کہا کہ میرے ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے محمد اکرم کو چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں  شخص ہے، امیدہے وہ اچھے نتائج دیں گے،انہوں نے محمد اکرم کیلئے اس مشکل اور اہم پوزیشن  کی ذمہ داری سنبھالنے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا۔