باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

63

باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک
فوج کا جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔پاکستان مسلسل افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ اٹھارہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔