اسرائ?ل دور?است? حل اور فلسط?ن م?? امن ??لئ? سنج?د? ن???،اوباما

178

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کا خیال ہے کہ اسرائیل دوریاستی حل اور فلسطین میں امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر اوباما نے کہا ’پہلے ہی عالمی برادری کا خیال ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔ پھر اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان نے عالمی برادری کے اس خیال کو مزید ختہ کردیا کہ اسرائیل اس بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ فلسطین کے ساتھ امن نہیں چاہتے، فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے ہم آج تک یورپین ممالک کے بیانات کو پس پشت ڈالتے رہے لیکن اگر اب اسرائیل نے معاملے کے حل کے لئے فلسطین کو اہم فریق نہ سمجھا تو پھر امریکا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے اپنے موقف میں تبدیلی پر غور کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔