قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج کا پروگرام

33

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید3 میچز آج کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔