کامران اکمل 100 اسٹمپڈ کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

34

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے کا کارنامہ راولپنڈی میںقومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔واضح رہے کہ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی 86 اسٹمپنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،سری لنکا کے کمارا سنگارا 60،بھارتی دنیش کارتھک 59 جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد 52 پلیئرز کو اسٹمپڈکر چکے ہیں۔