پختون خوا سپر لیگ کی تیاریاں مکمل ، ٹرافی کی رونمائی مردان میں ہوگی

53

پشاور(جسارت نیوز) پختون خوا سپر لیگ 2020 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ں اور22 اکتوبر کو مقابلوں کی کٹ اور ٹرافیوں کی رونمائی مردان میں منعقد ہو گی۔ اس بات کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور مقابلوں کے آرگنائزر ریاض آفریدی نے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلوں میں12 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں مسلم ہینڈز میرپور آزاد کشمیر، پشاور ایگل، نوشہرہ شاہین، کیک پیلس، کاؤنٹی ڈولفن، سوات اکیڈمی، افغان کمشنریٹ، خیبر ازمری، دیر بریالی اور جے یو آئی ٹائگرزشامل ہیں۔ لیگ2 گروپوں میں تقسیم ، تفصیل میڈیا بریفنگ میں دی جائے گی۔ ریاض آفریدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز28 اکتوبر سے جمرود کرکٹ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے قابل فخر بلے باز یونس خان سمیت شاہد آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، فخر زمان، یاسر شاہ، جنید خان، عمر گل، خرم شہزاد، سلمان بٹ اور کئی دیگر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے خیبر پختون خوا سپر لیگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔