یونان کا ترکی پر وزیر خارجہ کا طیارہ روکنے کا الزام

224

یونان نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی نے یونانی وزیر خارجہ کا طیارہ فضا میں روک لیا۔

یونانی میڈیا کے مطابق ترک حکام نےوزیرخارجہ کےطیارے کو فضائی حدودسےگزرنےکی اجازت دینےمیں تاخیرکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ترکی نےیونانی وزیرخارجہ کاطیارہ 20منٹ تک فضامیں روکےرکھا اور تاخیر سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

طیارے میں وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے جو دورہ عراق مکمل کر کے واپس جارہے تھے۔

یونانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کو جان بوجھ کر روکا گیا حالانکہ اس پرواز کے لیے تمام ضروری ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے اجازت حاصل کی گئی تھی۔

دوسری جانب یونان کے اس الزام پر فوری طور پر ترکی نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔واضح رہے کہ یونان اور ترکی میں سفارتی تعلقات میں تناؤ برقرار ہے ۔