یورپ میں کورونا پابندیاں مزید سخت، معمولات زندگی متاثر

204

یورپی میں کورونا کیسز بڑھنے پر حفاظتی اقدمات سخت کرتے ہوئے مختلف پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

چیک جمہوریہ میں کورونا کیسز میں رکارڈ اضافے پر جزوی لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔چیک ری پبلک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 9544 کیس رکارڈ ہوئے۔

اسپین کے علاقے کاتالونیا میں 15 روز کیلئے بارز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فرانس میں وباکی روک تھام کیلئےپیرس سمیت 9 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔فرانس کے شہروں میں رات کےکرفیو کا اطلاق ہفتےسے ہوگا۔

نیدرلینڈز میں جزوی لاک ڈاؤن اور  آئرلینڈ میں بھی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ نیدرلینڈزمیں جزوی لاک ڈاؤن کااطلاق بدھ کی رات 10بجےسےہوگا۔

دوسری جانب روس نے کوروناوائرس کی دوسری ویکسین کی بھی منظوری دے دی ہے۔