قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی ناقص کارکردگی پر چھٹی کا امکان

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اظہر علی کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی، کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کر دی، بورڈ عہدیداربھی ٹیسٹ کپتان سے مطمئن نہیں۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کیلئے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کی بطورکپتان کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بورڈ کے اعلی عہدیدار اظہر علی سے خوش نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم رکن بھی اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔