نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا

35

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برازیلی فٹ بالر نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پیرو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیمار نے ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو جہاں 4-2 سے فتح سے ہمکنار کیا تو وہیں پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔