کاسو کپ ، پنجاب قلندر کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام اور کاسو کے تعاون سے کھیلے جارہے کاسو کپ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میںپنجاب قلندر نے دبئی ہاکس ٹیم کو6 وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، میچ کی نمایاں بات فاتح ٹیم کے آرسلان فرذند، محمد اسد،احمد علی،رضا الحسن،اعجاز علی اور وجاہت کا عمدہ کھیل تھا، آرسلان فرزند کو دوسرے سیمی فائنل کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاک اسٹار گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے دبئی ہاکس نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 103رنز کا آسان ٹارگٹ دیا، وجاہت 27، اسرارالحق 16، عمر خان14اور نعمان صدیقی نے13رنز اسکوور کیا، پنجاب قلندر کی جانب سے احمد نے 3، ارسلان فرزند، محمد اسد اور رضاالحسن نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انٹر نیشنل فاسٹ بولر محمد سمیع کے حصے میں ایک وکٹ آئی،جواب میں پنجاب قلندر نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 104رنز 13.2اوورز میں پورا کر لیا،آرسلان فرزند نے شاندار 29رنز ، محمد اسد24رنز ،اعجاز علی نے ناقابلِ شکست 23اور معرا ج خان نے 14رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دبئی ہاکس کی جانب سے خالد خورشید، رافع ملک،اسرار الحق اور فہد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ،دوسرے سیمی فائنل، میچ کے اختتام پر ڈی جی ایم کے الیکٹرک وسیم الدین جنیدی نے پنجاب قلندر ٹیم کے آرسلان فرذند کو مین آف دی میچ اور کیش ایوارڈ پیش کیا ۔