کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 1 لاکھ سے متجاوز

170

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئیں.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 895 اموات ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی دن میں کورونا کے 63 ہزار371 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 73 لاکھ 70 468 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں.

بھارتی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 161 ہوگئیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثر 64 لاکھ 48 ہزار 658 افراد صحت یاب ہوگئے.

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 3 کروڑ91 لاکھ 76 ہزار 103 جبکہ اموات کی تعداد 1 لاکھ 102 ہزار 946 ہوگئیں.