اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے ہمیں پھرآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا.
وزیراعظم عمران خان نے مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری سے متعلق نسٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سطح پرکارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت ہے.
وزیراعظم نے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے ہمیں پھرآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک اس کی امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ کم ہو.
انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت میں جارہا ہے جبکہ سارے ڈاکو اکٹھے ہوجاتے ہیں کہ ان کو این آر اوے دے دیں، این آر او دینا اورسمجھوتا کرنا آسان راستہ ہے لیکن یہ تباہی ہے، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور مشکل فیصلے ہی آپ کوآگے لے جاتے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی کے سفرمیں منزل اورسمت کا تعین بہت ضروری ہے اور قومیں ہی طے کرتی ہیں کہ ہم نے کدھرجانا ہے بدقسمتی سے ہمارا ویژن دھندلا ہوگیا، حکومت سنبھالی توبرآمدات کے مقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں، یہ چھوٹی سوچ ہوتی ہے کہ صرف پیسا بنایا جائے، بد قسمتی سے ہمارےاداروں کے درمیان کوآرڈینیشن میں بھی کمی نظرآئی.
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرکٹرز کوصرف کرکٹ کی باتیں کرنی چاہییں؟ جبکہ کرکٹ میں جدوجہد اورمقابلہ کرنا سیکھا جاتا ہے، اردوان نے ترکی کوتبدیل کردیا،انھوں نے ایکسپورٹ بڑھائی اورمعیشت کوترقی دی.