دورہ پاکستان سے متعلق انگلینڈ بورڈ کا اہم بیان آگیا

294

انگلش کرکٹ بورڈنےدورےکےلیےپی سی بی کی دعوت کی تصدیق کردی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے2021کےشروع میں دورےکی دعوت دی ہے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلیےای سی بی کرداراداکرےگا۔

ترجمان ای سی بی نے کہا کہ مجوزہ دورہ پاکستان سےپہلےسیکیورٹی اورصحت کےمعاملات دیکھناہوں گے، پی سی بی اوردیگراسٹیک ہولڈرزسےبات کرکےحتمی فیصلہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم شیڈول کےمطابق جنوری میں پاکستان کادورہ کرےگی، جنوبی افریقی ٹیم کےدورے سےقبل انگلش ٹیم کوپاکستان آنےکی دعوت دی ہے۔

ان کے مطابق اس ہفتہ کےآغازمیں انگلش بورڈکوباضابطہ طورپرتین ٹی ٹوینٹی میچز کیلئےخط لکھاہے،جنوبی افریقی بورڈکےبحران کےباوجود پاک جنوبی افریقہ سیریزکوخدشہ نہیں۔