کشمیر کپ ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی

58

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کشمیر کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 25 اکتوبرسے لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں9 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف ، ٹیم ،انٹر یونیورسٹی ، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔