کراچی میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی، آگ کے باعث ایک نوجوان جھلس کر زخمی ہوگیا.
ابتدائی تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں نوجوان جھلس کر زخمی ہوگیا اور طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور اسنار کل مصروف ہیں.
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ زمین بوس
دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کیساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں.
گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لنڈا کی فیکٹری میں خطرناک آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا.