سائٹ ایریا میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں ڈوب کر 6 مزدور جاں بحق ہوگئے.
واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب گارمنٹس کی فیکٹری میں پیش آیا جہاں کیمیکل ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے 6 مزدور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈوبنے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ مزید افراد کے ٹینک میں موجود ہونے کا خدشہ ہے.
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گئے.