منی اسپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31دسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

61

ملتان (جسارت نیوز) سیکرٹری ا سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہاہے کہ منی ا سپورٹس کمپلیکس ملتان کو 31دسمبرتک مکمل کیاجائے ،پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کااظہارکمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان ڈویڑن میں ا سپورٹس ، یوتھ افیئرز اور سیاحت کی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیاگیااور ڈویڑنل اسپورٹس آفسیرز ایس ڈی او آرکیالوجی نے سیکرٹری اور کمشنر کو بریفننگ دی۔