“عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں”

280

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم  نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  جاتی امرا سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے اور حکومت کو چند روزمیں سب کچھ نظرآنا شروع ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں اور ہم خوفزدہ نہیں.

مریم نواز نے گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے، اور کل کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی جبکہ نواز شریف نے عمران خان کو کھیل سے باہر رہنے کا مشورہ دیا تھا.