سلیکٹڈ اپنے دن گنیں اور اپنا بوریا بستر باندھیں ‘امیر مقام

57

پشاور(آن لائن)مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کو دیکھ کر لوگ توبہ توبہ کررہے ہیں ، نیا عمران نیازی کوئی نیا چاند نہ چڑھا دے ،سلیکٹڈ پی ڈی ایم جلسے کی کرسیاں اور بندے نہ گنیں بلکہ اپنے دن گنیں اور اپنا بوریا بستر باندھیں ،دکاندار، مزدور ،تاجر، کسان، خواتین، طالب علم، ڈاکٹر ہر طبقہ ’گونیازی گو‘ کا نعرہ لگارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔