(ن)لیگ کے محب وطن کارکنان نواز شر یف سے اظہار لاتعلقی کریں‘وزیر اعلیٰ پختونخوا

56

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے محب وطن کارکنان نواز شر یف کے بیان کی مذمت کریں اور ان سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج اور فوج کے سربراہ کے بارے میں نواز شریف نے جو بیان دیا ہے اس طرح کے بیانات صرف ملک دشمن عناصر ہی دے سکتے ہیں۔ اس ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کے لیے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور قوم کا ہر فرد اپنے فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔