آذربائیجان نے مزید 13 علاقوں پرقبضہ کرلیا،آرمینین فوج کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل

490

آذربائیجان کی فورسزنے راباخ کےمزید13 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ آرمینین فوج کے میدانِ جنگ سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ برقرار ہے ، آذربائیجان اور آرمینیا کا ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

آذری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینیاکی افواج نےرات گئے4اضلاع کے مختلف علاقوں میں شیلنگ کی جب کہ صدر نے اعلان کیا کہ آذربائیجان کی فورسزنےکاراباخ کےمزید13 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

جنگ بندی کے بعد حملوں کے الزامات پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں سےنئی جنگ بندی کی”مکمل پاسداری”کامطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب آذری فوج کے حملے کے بعد آرمینین فوج کے میدانِ جنگ سے فرار ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ ویڈیو پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آذربائیجان کی فورس آرمینین افواج کا پیچھا کررہی ہیں، آرمینیا فوری طور پر آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں سے اپنے فوجی واپس بلائے۔