اسپین کے اڈرین اوٹائگوئی نے اسکاٹش اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

22

لندن (جسارت نیوز)ہسپانوی گالفر اڈرین اوٹائگوئی نے اسکاٹش اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے انگلینڈ کے گالفر میٹ والیس پر فتح حاصل کی۔ ا سکاٹش اوپن گالف چیمپین شپ سینٹ اینڈریوز میں کھیلی گئی۔گالف کی عالمی رینکنگ میں 248 نمبر پر موجود 27سالہ ہسپانوی گالفر اوٹائگوئی نے کہا کہ میچ کے دوران انہوں نے اپنی تمام ترتوجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور درست شاٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوے کامیابی حاصل کی۔برطانوی گالفر میٹ والیس 71 کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ، اسی طرح چیمپئن شپ میں میٹ والیس کے ہم وطن ساتھی آرون رائے تیسرے ، کرس پیسلی چوتھے جبکہ گیرک پورٹیوس 5ویں نمبر پر رہے۔ہسپانوی گالفر اوٹائگوئی نے سینٹ اینڈریوز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ر اپنی تیسری یورپی ٹور کی فتح حاصل کی۔