آربی جی واریرز نے5واں نیشنل بینک پریذیڈنٹ ٹی 20 کپ جیت لیا

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آربی جی واریرز نے5واں نیشنل بینک پریذیڈنٹ ٹی 20 کپ جیت لیا، لاجسٹک لائنزکو 21رنز سے شکست ۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی صدر نیشنل بینک عارف عثمانی تھے۔ آربی جی واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 167 رنز اسکور کیا ۔شیر محمد نے 2 چھکوں 6 چوکوں 20 گیندوں کی مدد سے 43 رنز عرفان پٹھان نے 2 چھکوں 4 چوکوں 20 کی مدد سے 36 رنزمحمدثاقب نے 4 چوکوں 33 گیندوں کی مدد سے 37 رنز غفوردہلوی نے ایک چھکے ایک چوکے 25 گیندوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ جبکہ شاہد مشتاق نے 31 رنز دیکر4کھلاڑیوں کو اور اظہر اقبال نے 36 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں لاجسٹک لائنز نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز ہی اسکور کرسکی،اظہر اقبال نے 3 چھکوں 5 چوکوں 40 گیندوں کی مدد سے 65 رنز سہیب راٹھور نے ایک چوکے 38 گیندوں پر 30 رنز بنائے ۔جبکہ سرمد تالپور نے 27 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو خرم شہزاد نے 32 رنز دیکرمحمدعابد نے 17 رنز دیکر 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہویے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے اعلان کیا ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نیشنل بینک کی کرکٹ اکیڈمی میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے میر ی بھرپور کوشش ہوگی کہ ملک کا یہ اہم شعبہ پاکستان کی اسپور ٹس کی خدمت کر ے ۔فائنل میچ کے مین آف دی میچ سرمد تالپور قرار پائے ، بہترین بٹسمین محمداحسن خان ، بہترین بولر،شیرمحمد بہترین وکٹ کیپرعرفان الدین بہترین آل رائونڈر محمداحسن خان اوربہترین ٹیم آیچ آر ایم جی رائزر قرار پائی۔