کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ: مدعی اپنی حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گیا

188

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرانے والا اپنی حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گیا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کرانے والے وقاص احمد کو اپنی گرفتاری کا خدشہ ہونے لگا.

وقاص احمد حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا، وقاص احمد کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس چل رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر گرفتار

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، کیپٹن صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا.

مقدمے میں کیپٹن صفدر کے خلاف مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی، جان سے مارنے کی دھمکی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں.