آسٹریلیا بھی بھارت، امریکہ اور جاپان کی بحری مشقوں میں شامل ہوگا

240

بحر ہند میں بھارت، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری ‘مالابار’ مشقوں میں آسٹریلیا بھی اگلے ماہ شامل ہوگا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کا بحر ہند میں مشترکہ مشقوں میں شامل ہونے کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر دفاع لنڈا رینالڈس نے کہا کہ ملابار کی مشقیں آسٹریلیائی نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ بھارت و امریکہ کی چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی جاری ہے جبکہ دوسری جانب چین نے بھی اپنی سمندری حدود میں فوجی مشقوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔