وفاقی حکومت کا سی پیک اتھارٹی کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ

230

وفاقی حکومت نے سی پیک اتھارٹی کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز نے نئے قانون کے مسودے کی منظوری دےدی ہے۔

دستاویز کے مطابق نئے قانون میں چیئرمین اور سی پیک اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی وترقی کے بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔چیئرمین سمیت دیگر افسران کونیب اور ایف اے آئی کی انکوائری سے استثنا ہوگا۔