ن لیگ کا وزیراعظم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

238

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے آپ منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں دیکھ لوں گا،اب ہم بھی آپ کو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے کوئی درخواست نہیں  دیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی صرف پی ٹی آئی کے ارکان کو ترجیح دیتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا دیگر ارکان کےساتھ رویہ ٹھیک نہیں  ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شہبازشریف کوجیل میں کسی قسم کی سہولت نہ دینے کا حکم دیا ہے،عمران خان صاحب کی طرف سے شہباز شریف کی تضحیک مناسب نہیں ہم نے وزیراعظم عمران خان کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔